سلطنت عثمانیہ کا قیام اور فتوحات
عثمانیوں کا تعلق ایک ترکمانی قبیلے سے ہے جو ساتویں صدی ہجری بمطابق تیرہویں صدی عیسوی کو کردستان میں آباد تھا ۔چنگیز خان کی قیادت میں جب منگولوں نے عراق اور ایشیائے کوچک کے مشرقی علاقوں پر حملے کیے تو عثمان کا دادا سلیمان اپنے قبیلے کے ساتھ ہجرت کر کے کردستان سے اناضول کے علاقوں میں آبسا اور اخلاط کے شہر کو اپنا مستقر بنایا۔(موجودہ ترکی کے مشرق میں ایک شہر ہے جو آرمینیا میں بحیرہ دآن کے قریب واقع ہے )
یہ 617 ہجری 1220 عیسوی کی بات ہے سلیمان 668 ہجری بمطابق 12 سو 30 عیسوی کو فوت ہوا اور آپ نے منجھلے صاحبزادے ارطغرل کو اپنا جانشین مقرر کیا ۔ارطغرل اناضول سے شمالی مغرب کی طرف مسلسل بڑھتا رہا ۔اس کے ساتھ تقریبا سو خاندان اور چار سو سے زیادہ شہسوار تھے ۔(قیام الدولۃ العثمانیہ :ص26)
عثمان کا والد ارطغرل جب اپنے قبیلے کو لے کر منگولوں کے خطرے سے بچنے کے لیے ہجرت کی تھی تو اس کی تعداد چار سو خاندانوں سے زیادہ نہیں تھی ۔راستے میں ایک مقام پر اچانک شور وغوغا بلند ہوا ۔ارطغرل جب قریب پہنچا تو دیکھا کہ مسلمانوں اور نصرانیوں کے درمیان جنگ کا میدان گرم ہے اور بیزنطی عیسائی مسلمانوں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں ۔ارطغرل کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں تھا کہ وہ پوری شجاعت اور بہادری کے ساتھ آگے بڑھے اور ہم مذہبوں ہم عقیدہ بھائیوں کو اس مشکل سے نکالے ۔ارطغرل نے اس زور سے حملہ کیا کہ نصرانیوں کے پاؤں اکھڑ گئے اور اس کی پیشقدمی مسلم لیگ شکر کی فتح کا سبب بن گئی ۔جب معرکہ کارزار ختم ہوا تو سلجوقی اسلامی لشکر کے سپہ سالار نے ارطغرل اوراس کے دستے کی بروقت پیشقدمی کی تحسین کی ،انہیں رومی سرحدوں کے پڑوس میں آنا ضول کے مغربی سرحدوں میں ایک جاگیر عطا کی۔(الفتوحات الاسلامیہ عبر العصور ،ڈاکٹر عبدالعزیز عموی :ص353)
اس طرح انہیں موقع دیا گیا کہ وہ رومی علاقوں کی طرف پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سلجوقی سلطنت کی توسیع کا موجب بنیں۔ سلجوقیوں کو ارطغرل اور اس کے قبیلے کی صورت میں ایک طاقتور حلیف مل گیا ۔جس نے رومیوں کے خلاف جہاد نے ان کا پورا پورا ساتھ دیا ۔اس ابھرتی ہوئی سلطنت اور سلاجقہ روم کے درمیان ایک گہرا تعلق پیدا ہو گیا جس کا سبب رومی تھے جو ان کے مشترکہ دشمن تھے ۔اور عقیدہ و مذہب میں دونوں کے مخالف تھے ۔
ارطغرل جب تک زندہ رہا محبت کا یہ تعلق باقی رہا ۔حتی کہ جب 699 ہجری 1299 عیسوی میں اس کا وصال ہوا (تاریخ سلاطین آل عثمان ازقرمانی، تحقیق بسام جابی:ص10)
تو اس نے اپنے بیٹے عثمان کو اپنا نائب مقرر کیا اور عثمان اراضی روم کی طرف پیش قدمی کرکے سلجوقی سلطنت کی توسیع کی سابقہ پالیسی پر قائم رہا ۔(تاریخ الدولۃ العلیہ ،محمد فرید :ص115)
1 Comments
MGM Grand Grand Casino & Resort Map - MapyRO
ReplyDeleteMGM Grand Casino & Resort in 대구광역 출장샵 Las Vegas is a casino 영주 출장마사지 in the Las 군포 출장샵 Vegas metropolitan 전라남도 출장안마 area and part of 부천 출장샵 the Casino Hotel/Luxurious Las Vegas Strip.